نئی دہلی ۔۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ طلاق ثلاثہ بل کا مقصد مسلم خواتین کو ’’ خوف کی زندگی‘‘ سے چھٹکارہ دلانا ہے ۔ پارلیمنٹ بجٹ سیشن کے آغاز پر دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت کو طلاق ثلاثہ بل پارلیمنٹ میں منظور کرانے کیلئے سخت جدوجہد کرنی پڑرہی ہے ۔ ہماری مسلم بیٹیوں کو خوف کی زندگی کے چھٹکارہ دلانے کے مقصد سے یہ بل لایا گیا ہے ۔ مسلم خواتین میں طلاق ثلاثہ کو لیکر فکر پائی جاتی ہے اور خواتین بے چینی کا شکار ہوتے ہیں ۔ ہم اپنی ان بیٹیوں کو دیگر بیٹیوں کے ساتھ اپنی زندگیاں آزادی سے گذارنے کایکساں حق دینا چاہتے ہیں ۔ گذشتہ سال ڈسمبر میں طلاق ثلاثہ کے عمل کو روکنے کیلئے ایک تازہ بل پیش کیا گیا تھا ۔ مسلمانوں میں طلاق ثلاثہ کو تعزیری جرم قرار دیا گیا ہے ۔ بل کو لوک سبھا میں متعارف کراتے ہوئے گذشتہ ستمبر میں جاری کردہ آرڈیننس کی جگہ نیا بل لایا گیا تھا ۔
مرکز انجمن ماتمی گروہان کا اجلاس: دوران عزاداری ’ صبر و تحمل اور نظم و ضبط کی برقراری پر زور۔ نجف علی شوکت
دھوبری میں فرقہ وارانہ کشیدگی: 38 افراد گرفتار، گولی مارنے کا حکم نافذ
1993 انڈین ایئرلائنز حادثے کے زندہ بچ جانے والے شخص نے المناک واقعہ یاد کیا
آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کی شہریوں سے ‘سوَدیشی’ مصنوعات اپنانے کی اپیل
حیدرآباد: ایم پی اسد الدین اویسی کی ڈیپ فیک ویڈیو کے ذریعے انویسٹمنٹ اسکیم کا پرچار، مقدمہ درج