حیدرآباد 11 جنوری۰پی ایم آئی)مسلم راشٹریہ منچ کے قومی معاون کنوینر نجف علی شوکت نے عام طبقے کے غریبوں کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کے فیصلے کو ایک تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سماج کے اقتصادی طور پر کمزور طبقے کو ریزرویشن کے دائرے لا کر مودی حکومت نے تاریخی کام کیا ہے . انہوں نے کہا کہ جب نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم بنے تو اس وقت انہوں نے ‘سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘ کا نعرہ دیا تھا، آج اس نعرے کو عملی جامہ پہنایا ہے۔آج یہاں حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے سماج کے سبھی طبقوں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلے لئے ہیں. ان کا کہنا تھا’ ملک کے اقتصادی طور پر کمزور طبقے کو 10 فیصد ریزرویشن کے دائرے میں لانا مودی سرکاری کا ایک تاریخی فیصلہ ہے ، مرکزی حکومت کے اس فیصلے پر آج نہ صرف حیدرآباد تلنگانہ بلکہرا ملک وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت سماج کے سبھی طبقوں کی یکساں ترقی کے لئے کام کر رہی ہے اور عام طبقے کو 10 فیصد ریزرویشن کے دائرے میں لانا بھی مودی سرکار کا ایک بہت اہم قدم ہے ، اس سے عام طبقے کے غریب مستفید ہو سکیں گےشو کت نے معاشی طور پر کمزور طبقات کو ملازمتوں اور تعلیم میں 10فیصد تحفظات کیلئے بھی مودی حکومت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ اقلیتوں کیلئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا جو زیادہ تر معاشی اعتبار سے کمزور اور غریب ہیں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج