حکومت تین طلاق سے متعلق بل اور دو دیگر بل کے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں منظور نہ ہونے کی وجہ سے ان سے متعلق آرڈیننس دوبارہ لائےگي۔پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وجے گوئل نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ تین طلاق کو قابل سزا جرم بنانے سے متعلق مسلم خواتین (شادی کے حقوق کے تحفظ)بل، 2018، انڈین کونسل آف میڈیکل سائنسز (ترمیمی) بل، 2018 اور کمپنی (ترمیمی) بل، 2019 لوک سبھا میں منظور ہو گئے ، لیکن انہیں راجیہ سبھا میں منظور نہیں کیا جا سکا۔ لہذا، حکومت ان پر دوبارہ آرڈیننس لائےگي۔
تین طلاق اور انڈین کونسل آف میڈیکل سائنسز پر آرڈیننس گزشتہ برس ستمبر میں اور کمپنی قانون میں ترمیم کے لئے آرڈیننس گزشتہ برس نومبر میں لایا گیا تھا۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں تینوں سے متعلق بل لوک سبھا میں منظور ہو گئے، لیکن هنگامے کے سبب راجیہ سبھا میں زیادہ وقت کاروائی رکنے سے یہ ایوان بالا میں منظور نہیں ہو سکے۔
قابل ذکر ہے کہ آرڈیننس لانے کے بعد پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن میں اگر اس کی جگہ بل منظور نہیں ہو پاتا ہے تو آرڈیننس خودہی خارج ہو جاتا ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج