ئی دہلی، 9 جنوری – سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت نے آج راجیہ سبھا میں عام طبقے کے اقتصادی طور پر پسماندہ لوگوں کے لئے ریزرویشن سے متعلق 124 واں آئینی ترمیمی بل شور شرابے کے درمیان پیش کر دیا لیکن اپوزیشن کی مخالفت اور ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
دراوڑ منیتر كژگم (ڈی ایم کے) کی کنی موجھی نے بل کو سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تجویز پیش کی لیکن اس پر بحث کرانے کے بجائے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے آئینی ترمیمی بل پر بحث شروع کرا دی۔ اس پر کانگریس، راشٹریہ جنتا دل اور بایاں محاذ کے ارکان مشتعل ہو گئے اور بہت سے ارکان نے انتظام کا سوال اٹھاتے ہوئے زبردست ہنگامہ شروع کر دیا۔ یہ رکن نعرے بازی کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین کی نشست کے قریب پہنچ گئے۔
صورت حال بگڑتی دیکھ مسٹر ہری ونش نےایوان کی کارروائی 12 بجکر 35 منٹ دو بجے تک ملتوی کر دی۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج