تہران میں مغربی ایشیا کی سیکورٹی سے متعلق ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایران کی دفاعی طاقت تمام مسلمانوں، اسلامی ملکوں اور دوست ممالک سے تعلق رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ بدستو مغربی ایشیا کے خطے میں بدامنی اور یہاں آباد قوموں کے درمیان نفرت پھیلانے کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ خطے کی قوموں کے لیے ایران کا واضح پیغام یہ ہے کہ باہمی تعاون کے ذریعے خطے میں امن اور استحکام کو واپس لوٹایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے کی اقوام کی بیداری اور استقامت کا نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں اور اس بار مغربی ایشیا کا نظم سامراجی طاقتوں کی مخالفت کے نظریے پر استوار ہو گا۔
قومی اردو کونسل کی ساتویں عالمی اردو کانفرنس کا مجوزہ موضوع وکست بھارت کا وژن اردو زبان کا مشن ہے
قف بل جے پی سی میٹنگ: اویسی سمیت 10 اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ معطل
تمام مذاہب کے لئے ایک وقف قانون ہو: جے پی سی کو وی ایچ پی کا خط
پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت
حیدرآباد میں 62 کلو گانجہ ضبط، ایک شخص گرفتار’ ڈی سی پی’ پاٹل کانتی لال سبھاش، آئی پی ایس