چندرابابو کانگریس کے آگے سر نگوں۔نریندر مودی

حیدرآباد۔ 6جنوری (ایجنسیز )وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کے ساتھ ہاتھ ملالینے پر آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو پر شدید نکتہ چینی کی اور الزام لگایا کہ اقتدار کوبچانے کے لئے ہی چندرابابو نے ایسا کیا ہے۔ مودی نے ا ے پی کے اننت پور ‘ کڑپہ ‘ کرنول ‘ نرساراو پیٹ اور تروپتی پارلیمانی حلقہ کے بی جے پی بوتھ ورکرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کی ۔ وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ سابق وزیراعلی این ٹی راماراو تلگو فخرکی حقیقی علامت ہے جنہوں نے تلگو مفادات سے دغا بازی پر کانگریس کو کبھی معاف نہیں کیا۔مودی نے کہا کہ این ٹی راماراو نے کانگریس سے پاک ہندوستان کی مہم کی قیادت کی تھی اورمخالف کانگریس نیشنل فرنٹ قائم کیا تھا تاہم افسوس اس بات کا ہے کہ ان کے داماد نے کانگریس کے سامنے اپنا سر جھکادیا۔ مودی نے کہا کہ سنہرے آندھراپردیش کے این ٹی راماراو کے خواب کو اس وقت حقیقت میں تبدیل کیاجاسکتا ہے جب ایک خاندان نہیں بلکہ ریاست کا ہر شہری ترقی کے ثمرات سے فائدہ اٹھائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں