ڈرائیونگ لائسنس کوبہت جلد ادھار کارڈ سے مربوط کر دیا جائے گا۔مرکزی وزیر روی شنکر پرساد

نیی دہلی6 جنوری (پی ایم آئی) مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نےکہا کہ ہے کے ڈرائیونگ لائسنس کوبہت جلد ادھار کارڈ سے مربوط کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کےڈرائیونگ لائسنس کو آدھار سےمربوط کرنے کا بل پارلیمنٹ میں زیر التوا ہےمرکزی وزیر نےپنجاب کے فگوارا میں 106 ہیں سائنس کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔۔ انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس کو آدھار سے مربوط کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی آدمی حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے دوسرے افراد ٹکر دیتا ہے اور ان کی جان چلی جاتی ہے اور اس کا لائسنس منسوخ کردیا جاتا ہے وہ دوسری ریاست جاکر لائسنس حاصل کر سکتا ہے۔اگر ایسے میں اس کے لائسنس کو آدھار کارڈ سے مربوط کردیا جائے تو کسی بھی ریاست میں لائسنس کے لیے رجوع ہونے پر اس کا لائسنس منسوخ ہو جانے کی اطلاع مل سکتی ہے اور دوسری جگہ سے لائسنس حاصل نہیں کر سکے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں