پاکستان کی جانب سےہندوستان پربے بنیاد الزامات کوئی نئی بات نہیںہے۔ کرتارپور راہداری مسلہ پر اسکی نیت صا ف نہیں لگتی۔پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا بیان ’’الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے‘‘
محاورہ پر صادق آتا ہے۔انہوںنے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی اور کرتارپور راہداری تعمیر کر رہا ہے جبکہ بھارت الزام تراشی میں لگا ہے، ایسے میں سکردو کیل روڈ کھولنے کی بات کیسے ہوسکتی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے بھارتی پروپیگنڈا کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اسلام آباد میں بھارتی سفارتی عملے کو ہراساں کرنے کے الزامات مسترد کر دیا جبکہ بھارت کی ڈھٹائی کو موثر انداز میں بے نقاب بھی کیا۔ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ 341 پاکستانی اس وقت بھارتی جیلوں میں قید ہیں، انہیں آزادی دلانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے غیر ملکی دورے کامیاب رہے، پانچ فروری کو پاکستان برطانیہ میں کشمیر کانفرنس اور ریلی کا انعقاد کر رہا ہے، وزیر خارجہ اس ایونٹ میں خصوصی شرکت کریں گے۔واضح رہے کے پاکستان ہر سال ۵ فبروری کو یوم کشمیر منا تا ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج