مایاوتی کی پارٹی بی ایس پی نے مدھیہ پردیش میں تمام 29 سیٹوں پراکیلے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے قومی نائب صدررام جی گوتم نے اس کا اعلان کیا۔بی جے پی کے خلاف عظیم اتحاد کے امکانات کوزبردست جھٹکا لگا ہے۔ مدھیہ پردیش میں آئندہ لوک سبھا الیکشن میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اکیلے الیکشن لڑے گی۔ مایاوتی کی پارٹی بی ایس پی نے تمام 29 سیٹوں پراکیلے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی ایس پی کے قومی نائب صدررام جی گوتم نے پارٹی کی ایک اہم میٹنگ میں اس کا اعلان کیا۔مایاوتی نے گزشتہ دنوں مدھیہ پردیش میں اسمبلی الیکشن کے دوران بھی کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کیا تھا۔ گزشتہ کچھ وقت سے عظیم اتحاد کولے کرکوششیں چل رہی ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اورآندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرا بابونائیڈو نے عظیم اتحاد کی ایک میٹنگ دہلی میں بلائی تھی، لیکن اس میں مایاوتی شامل نہیں ہوئی تھیں۔عظیم اتحاد کے امکانات کو جھٹکا، مدھیہ پردیش میں اکیلے الیکشن لڑے گی بی ایس پیبی ایس پی نے مدھیہ پردیش میں اکیلے لوک سبھا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔مدھیہ پردیش اسمبلی الیکشن 2018 میں بی ایس پی کو صرف دو سیٹوں پرجیت ملی تھی۔ بھنڈ میں سنجیو سنگھ بڑے ووٹوں کے فرق سے جیتے ہیں تو وہیں پتھریا سے رام بائٹ گووند سنگھ نے 2205 ووٹ سے جیت حاصل کی ہے۔ اس باربی ایس پی کے ووٹ شیئرکی بات کریں توریاست کی سبھی پارٹیوں میں چوتھے نمبرپران کو ووٹ ملے۔واضح رہے کہ ایسی خبریں بھی آئی ہیں کہ لوک سبھا الیکشن کے لئے اترپردیش میں بھی سماجوادی پارٹی اوربہوجن سماج پارٹی مل کرلڑیں گے۔ دونوں پارٹیوں نے کانگریس کو ساتھ نہیں لینےکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آپسی اتحاد کے تحت بی ایس پی 38، سماجوادی 37 اورآرایل ڈی تین سیٹوں پربی جے پی کے خلاف مورچہ لے گی۔ حالانکہ الیکشن نتائج آنے کے بعد اتحاد کی گنجائش بنی رہے، لہٰذا عظیم اتحاد کانگریس کے گڑھ امیٹھی اوررائے بریلی میں اتحاد امیدوارنہیں اتارے گا۔ ساتھ ہی سماجوادی پارٹی اپنے کوٹے کی کچھ سیٹیں بھی دیگرچھوٹی جماعتوں جیسے پیس پارٹی اورنشاد پارٹی کو دے سکتی ہے
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج