نئی دہلی، 25 دسمبر (پی ایم آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور سابق مرکز ی وزیر سبرامنیم سوامی نے حکومت سے اجودھیا میں رام مندر تعمیر کا کام شروع کرانے کی اپیل کی ہے اور وارننگ دی ہے کہ ایسا نہیں کرنے پر بی جے پی کے خلاف ملک گیر ہندو تحریک شروع ہوسکتی ہے۔
مسٹر سوامی نے آج ایک ٹوئٹ میں کہا’’ اگر وزیر اعظم نریندر مودی سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راو کے ذریعہ پیش کردہ حل کو نافذ نہیں کرتے اور رام مندر کی تعمیر کا کام شروع نہیں کراتے ہیں تو بی جے پی کے خلاف ملک گیر ہندو تحریک شروع ہوسکتی ہے۔ مسٹر مودی کو یہ خطرہ نہیں مول لینا چاہئے۔‘‘بی جے پی رہنما نے راو حکومت کے ذریعہ 14ستمبر 1994 کو سپریم کورٹ میں دئے گئے حلف نامہ کی نقل پیش کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔ بیان میں لکھا ہے کہ حکومت رام جنم بھومی معاملے کو حل کرنے کے لئے عہد بند ہے۔ اگر عدالت عظمی یہ فیصلہ کرتی ہے کہ بابری مسجد سے پہلے اس جگہ پر کوئی مندر تھا تو حکومت ہندو وں کی خواہش کا احترام کرے گی۔ اگر فیصلہ اس کے خلاف آتا ہے تو وہ مسلمانوں کی خواہش کی حمایت کرے گی۔مسٹر سوامی نے میڈیا میںآئی ان خبروں پر مسرت کا اظہار کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی صدر امت شاہ نے اس وقت کی حکومت کے اس بیان کی نقل تقسیم کرانے اور بیان کی حمایت کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے مودی حکومت سے مسٹر راو کو بھارت رتن دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج