رامپور: 25 دسمبر(نیوزنٹ) وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کانگریس پر سازش رچنے کا الزام لگاتے ہوئے وزارت اقلیتی امور مرکزی وزیرمختار عباسی نقوی نے منگل کو کہا کہ سازشوں کا عوام عام انتخابات میں سود سمیت حساب لےگی۔ سابق وزیر اعظم اٹل ویہاری واجپئی کی جینتی کے موقع پر منعقد’’ سوشان دیوس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ’’سازش کی سپاری‘‘ کو ہم ’’بہترحکمرانی کے سروتے‘‘ سے کاٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2004 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران بھی کارگل کی جیت کو دھومل کرنے کےلئے آنجہانی اٹل ویہاری واجپئی کے خلاف اس وقت کی کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے’’کفن چور‘‘ کہہ کر ان کو بدنام کیا تھا۔ اسی ’’سازشی سیات کی وراثت‘‘ کو آگے بڑھاتے ہوئے موجودہ کانگریس صدر راہل گاندھی وزیر اعظم نریندر مودی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کرکے ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایمانداری اور پوری شفافیت کے ساتھ ہوئے رافیل جنگی طیارہ سودے پر جھوٹی اور من گڑھت الزامات عائد کر کے بدنام کیا جارہا ہے جو کہ ملک کے دفاع کے ساتھ ایک انتہائی کمتر درجے کی سازش ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج