نئی دہلی، 24 دسمبر (ایجنسی) سابق وزیر اعظم اور بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کی راج گھاٹ احاطے میں بنی سمادھی ’سدیو اٹل‘ ان کی جینتی پر کل سے عام کوگوں کیلئے کھول دی جائے گی۔
مرکزی ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ ’سدیو اٹل سمادھی‘مسٹر واجپئی کی مجموعی شخصیت تعارف کرائے گی۔ اس میں ان کی شاعری ، انسانی اور شاندارقیادت کی عکاسی کی گئی ہے۔ یہ سمادھی نو مربع گرینائٹ کی کالی پتھروں سے تیار کیا گیا ہے، جو ’نورس‘، ’نورتن‘ اور ’نوگره‘ کی علامت ہیں۔ تمام پتھروں کو کمل کے سائز میں رکھا گیا ہے۔
ہرپتھر کے اوپری حصہ کے وسط میں ایک ‘دیپک’ بنایا گیا ہے۔ سمادھی کے چاروں طرف نو دیوار بنائی گئی ہیں جن پر مسٹر واجپئی کی نظمیں لکھی گئی ہیں. مزار کی تعمیر میں ملک کے مختلف حصوں سے لائے گئے پتھروں کا استعمال کیا گیا ہے جو’تنوع میں اتحاد‘ کی علامت ہیں‘۔
سمادھی کی تعمیر اٹل میموریل ٹرسٹ سوسائٹی نے کرائی ہے۔ اس سوسائٹی میں لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، لال جی ٹنڈن، او پی کوہلی، وجوبھائی رودابھائی والا، وجے کمار ملہوترا، رام لال اور رام بہادر رائے شامل ہیں۔ سمادھی کی تعمیر پر کل 10.51 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج