نئی دہلی،23دسمبر۔قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے )کی اتحادی پارٹیاں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)،جنتا دل یونائیٹیڈ(جے ڈی یو) اور لوک جن شکتی پارٹی(ایل جے پی) کے درمیان بہار میں لوک سبھا سیٹوں کے بنٹوارے کے سلسلے میں اتفاق ہوگیا ہے۔
نئے فارمولے کے تحت بی جےپی اور جے ڈی یو17-17سیٹوں پر اور ایل جےپی چھ سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔اس کےعلاوہ ایل جےپی کے سربراہ رام ولاس پاسوان کو این ڈی اے کے طورپر راجیہ سبھا کےلئے کسی بھی ریاست سے ہونے والے اگلے الیکشن میں ایوان بالا میں بھیجا جائےگا۔
بی جےپی صدر امت شاہ ،جے ڈی یو صدر نتیش کمار اور مسٹر پاسوان نے یہاں تینوں پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔اس موقع پر بی جے پی کے بہار انچارج بھوپیندر یادو اور ایل جےپی پارلیمانی پارٹی کے صدر چراغ پاسوان بھی موجود تھے۔
مسٹر شاہ نے کہا’’لمبی بحث کے بعد طے ہوا ہے کہ اگلے لوک سبھا انتخابات میں بی جےپی اور جے ڈی یو بہار کی 17-17سیٹوں پر اور ایل جےپی چھ لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔اس کے علاوہ جس بھی ریاست سے اگلا راجیہ سبھا الیکشن ہوگا وہاں مسٹر پاسوان این ڈی اے کے امیدوار ہوں گے۔’’انہوں نے بتایا کہ بہار کی زمینی حقیقت ،ریاستی صورت حال اور این ڈی اے کے ساخت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
بی جےپی سربراہ نے بھروسہ ظاہر کیا کہ آئندہ انتخابات میں بہار میں این ڈی اے کو 2014 کے مقابلے میں زیادہ سیٹیں ملیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ کون سی سیٹ سے کون سے پارٹی لڑے گی اس کا فیصلہ آنے والے دنوں میں تینوں پارٹیاں مل کر کریں گی۔این ڈی اے کے مشترکہ انتخابی مہم کےلئے مسٹر کمار،مسٹر پاسوان اور بہار کے نائب وزیراعلی سشیل مودی نے مل کر ایک ڈھانچہ تیار کیا ہے ۔ہم بہار کے عوام کے سامنے اپنا سیاسی ایجنڈا لے کر جائیں گے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج