نئی دہلی،23دسمبر۔وزیراعظم نریندرمودی نے اپوزیشن پارٹیوں کے ممکنہ عظیم اتحاد پر نشانہ لگاتے ہوئے آج کہا کہ اس کی تشکیل کی بنیاد ذاتی وجود بچانا ہے اور یہ عوام کےلئے نہ ہوکر اقتدار کےلئے بنایا جارہا ہے۔
مسٹر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وسطی اور شمالی چنئی ،مدورئی ،تروچراپلی اور تروولور میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)کے بوتھ سطح کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’آج کئی لیڈر عظیم اتحاد کی بات کررہے ہیں۔یہ اتحاد کسی اصول پر مبنی ہونے کے بجائے ذاتی وجود کی حفاظت کےلئے ہے۔یہ اتحاد اقتدار کےلئے ہے نہ کہ عوام کےلئے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ جین کمیشن پر کانفرنس اور تیلوگو دیشم پارٹی(ٹی ڈی پی) کی لڑائی کو کوئی نہیں بھولا ہے۔اس وقت کانگریس نے کہا تھا کہ یا تو وہ رہے گی یا ٹی ڈی پی،لیکن اب وہ ساتھ آنا چاہتے ہیں۔ان کا یہ اتحاد موقع پرستی نہیں ہے تو کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ مبینہ عظیم اتحاد عمیر لوگوں کا کلب ہے۔لوگوں کو ان کی موقع پرستی صاف نظر آرہی ہے اور وہ اس بے تکے اتحاد کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج