آئندہ انتخابات میں موروثی سیاست ،خوشنودی حاصل کرنے کی سیاست کرنے والوں کی آخری وداعی :شاہ

:شاہ
نئی دہلی ،23دسمبر۔بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )کے صدر امت شاہ نے اپوزیشن پارٹیوں کو نشانہ بناتے ہوئے آج کہاکہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں موروثی سیاست اور خوشنودی حاصل کرنے کی سیاست کرنے والوں کی وداعی ہوجائے گی ۔
مسٹر شاہ نے آج یہاں دہلی ریاست بی جے پی کے ذریعہ منعقد بوتھ کی سطح کے ڈائلاگ پروگرام میں کہا،’’2019 کا الیکشن مودی جی کو وزیراعظم بنانے اور بی جے پی کی جیت کے ساتھ ساتھ موروثی سیاست اور خوشنودی حاصل کرنے کی سیاست کرنے والوں کی آخری وداعی کا الیکشن ہے ۔‘‘
انھوں نے کانگریس پر 1984کے فسادات کے ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے کا بھی الزام لگایا۔انھوں نے کہا،’’کانگریس پارٹی جواب دے کہ 1984سے لیکر اب تک سکھوں کا قتل عام کرنے والوں کو سزاکیوں نہیں ملی تھی ۔1984کے فسادیوں کو ہمیشہ سے کانگریس پارٹی نے تحفظ فراہم کیا،اور آّج یہ ثابت ہوگیا ہے کہ 1984میں سکھوں کا قتل عام کرنے کا کام کانگریس پارٹی کے ہی لیڈروں نے کیاتھا۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں