شامی فوج نے ایک سمجھوتے کے تحت صوبہ حلب کے دو شہروں کا کنٹرول سیرین ڈیموکریٹ فورس سے حاصل کر لیا۔
دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ سیرین ڈیموکریٹ فورس نے صوبہ حلب کے شمالی شہروں حربل اور ام ہوش کا کنٹرول شامی فوج کے حوالے کر دیا۔
خبروں کے مطابق سیرین ڈیموکریٹ فورس کے زیر قبضہ دیگر علاقوں کی سپردگی کے لیے بھی شامی فوج اور ایس ڈی ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق سیرین ہیومن رائٹس واچ نامی گروہ نے بتایا ہے کہ امریکہ نے جمعرات کے روز صوبہ دیرالزور کے علاقے ہجین میں نیا فوجی اڈہ قائم کیا ہے اور عراقی کردستان سے یہاں فوجی ساز و سامان بھی منتقل کیا گیا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ نے بدھ کے روز شام سے اپنے فوجیوں کی واپسی کا اعلان کیا تھا۔ ادھر روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ تاحال شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی کوئی علامات دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔