حیدرآباد۔(پی ایم آئی) ریاست تلنگانہ میںامن وامان اور عوام کی عزت جان و مال حفاظت حکومت کی اولین ترجیحات میںشامل ہے۔ہر صورت میں امن و امان کی برقراری کو یقینی بنایا جائے گا۔بلاتفریق ذات پات او رمذہب سماج کے سبھی طبقات کے انصاف کیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار ریاست کے پہلے مسلم وزیر داخلہ نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے موقع پر کیا۔لا اینڈ ؤرڈر کو بہتر بنائے رکھنے کے لئے چوبیس گھنٹے چوکسی اختیار کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام کو یقینی بنانے کے موثر اقدامات کئے جائنگے۔سی سی ٹی وی کیمروں میںتنصیب میں اضافہ کیا جائیگا۔عوام اور پولیس کے درمیان تعلقات کو بنائے رکھنے کےلئے فرینڈلی پولیس کے نظریہ کو مزید تقویت پہنچائی جائے گی۔وزیر داخلہ کے جائزہ لینے کےدورانتلنگانہ کی گنگاجمنی تہذیب کا بھی بھر پور مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ ایک طرف پنڈت ہندو رسم رواج کے ساتھ نئی وزیرداخلہ کا استقبال کررہے تھے تو دوسری جانب سے علماء اور دینی مدرسہ کے طلبہ محمد محمودعلی اور حکومت کیلئے دعائیہ کلمات ادا کررہے تھے وزیر داخلہ نے وزیر اعلیٰ کے سی آر ساڑھے چار سالہ دور حکومت سارے ملک کے لئے ایک مثال بن گیا ہے۔ لوگ بے خوف ہوکر تلنگانہ میںسرمایہ کاری کررہے۔انہوں نے کے سی آر کی حکومت نے تلنگانہ میں قدیم فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی تہذیب کا احیاء عمل میںلایا ہے۔بی جے پی سے مفاہمت کے سوال پر کہا کے2018کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کا ریاست تلنگانہ سے کسی اور نے نہیںبلکہ کے سی آر نے صفا یا کردیا۔جسکا واضح ثبوت یہ ہے کہ جہاں پر بی جے پی کے پانچ اراکین اسمبلی تھے اب صرف ایک تک محدود ہوکر رہ گئی۔ مہا کو ٹمی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کے انتخابات دوران تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر چندرا بابو نائیڈو نے عظیم اتحاد کی تشکیل کے ذریعہ ٹی آر ایس سے مقابلہ کی کوشش کی جس میںوہ پوری طرح ناکام رہے قبل ازیں جناب محمد محمود علی نے بارگاہ یوسفین پر حاضری دی اور چادر گل پیش کرتے ہوئے تلنگانہ ریاست کی خوشحالی او رچیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی درازی عمر کے لئے دعائیں بھی مانگیں۔وزیر داخلہ کو انکے چاہنے والوں نےمقدرکے سکندر کا نام دیا۔اور کے سی آر کو ملک کا سب سے سیکیولر چیف منسٹر قرار دیا۔ قبل ازیں جناب محمد محمود علی نے بارگاہ یوسفین پر حاضری دی اور چادر گل پیش کرتے ہوئے تلنگانہ ریاست کی خوشحالی او رچیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی درازی عمر کے لئے دعائیں بھی مانگیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج