اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی بچہ دم توڑ گیا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حق واپسی کے لیے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

وزارت صحت کی طرف سے جارہ کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 سالہ احمد یاسر صبری ابو عابد چند روز قبل جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ شہید ہونے والے فلسطینی بچے کو زخمی ہونے کے بعد ایک مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ مسلسل کئی روز تک انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل رہا۔ گذشتہ شام زخموں‌ کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

وزارت صحت کے مطابق 30 مارچ 2018ء سے غزہ کی پٹی میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 خواتین اور 34 بچوں سمیت 220 فلسطینی شہید اور 24 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

م

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں