حیدرآباد 11 ڈسمبر-hسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مختلف قومی قائدین نے چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کو ٹیلیفون کرکے مبارکباد پیش کی۔ نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو، بی جے پی صدر امیت شاہ، گورنر مہاراشٹرا ودیا ساگر راؤ، مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ، چیف منسٹر آندھر اپردیش چندرابابو نائیڈو، ڈی ایم کے قائد ایم کے اسٹالن، چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی ، چیف منسٹر بہار نتیش کمار، چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی اور آندھراپردیش میں قائد اپوزیشن جگن موہن ریڈی نے کے سی آر کو مبارکباد پیش کی۔ چیف منسٹر کے ذرائع نے بتایا کہ غیر بی جے پی اور غیر کانگریس جماعتوں کے قائدین نے ملک میں فیڈرل فرنٹ کے قیام کے سلسلہ میں کے سی آر سے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ اُنھوں نے کے سی آر کو نئی دہلی میں ملاقات کا پیشکش بھی کیا۔ ملک و بیرون ملک سے چیف منسٹر کو پیامات مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آندھراپردیش سے سینکڑوں پیامات مبارکبادی چیف منسٹر دفتر کو موصول ہوئے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج