لک کی پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’ ہمیں عوام کا فیصلہ بخوشی منظور ہے‘‘۔ وزیراعظم مودی نے کانگریس پارٹی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’’ بی جے پی عوام کے فیصلے کو بخوشی منظور کرتی ہے‘‘۔مودی نے کے سی آر کو تلنگانہ میں زبردست کامیابی پر مبارک باد دی۔ وزیراعظم مودی نے ان پانچ ریاستوں میں بی جے پی کے رہنماؤں، کارکنوں اور حامیوں سے انتخابات کے دوران جدوجہد کرنے پر تشکر کا اظہار کیا۔
انہوں نے چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان کی عوام سے بی جے پی کو اس سے پہلے خدمت کرنے کا موقع فراہم کرنے پر تشکر کا اظہار کیا۔ وہیں دوسری جانب راجستھان کی وزیراعلی وسندرا راجے نے بھی کہا کہ’’ ہم عوام کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں انہوں نے ریاست میں کانگریس کی زبردست کامیابی پر مبارک باد دی۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج