غرب اردن: تیز رفتارگاڑی سے فائرنگ، 6 یہودی آباد کار زخمی


رام اللہ،۱۱؍دسمبر

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں عوفرانامی یہودی کالونی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم سے کم 6 یہودی آبادکار زخمی ہوگئے۔اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 14 نے زخمیوں کی تعداد 9 بتائی ہے اور کہا ہے کہ ان میں سے بعض کی حالت خطرے میں ہے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے یہودی آباد کاروں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی اور اس کے بعد وہ بہ حفاظت فرار ہوگئے۔ جائے وقوعہ کے قریب نصب ایک کیمرے کی ریکارڈنگ سے دکھائی دیتا ہے کہ حملہ آوروں سے تھوڑے فاصلے پر اسرائیلی فوجی بھی موجود تھے مگر ان کی کارروائی سے قبلہ ہی حملہ آور فرار ہوگئے۔عبرانی نیوز ویب سائیٹ “0404” کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے حملے کے لیے ٹیکسی کرائے پر لی تھی۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی گاڑی پر سوار مسافروں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ تین کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں جب کہ تین کو معمولی زخم آئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسرائیلی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں