حیدرآباد۔ 10ڈسمبر ۔ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والے 1821 امیدواروں کی قسمت کا اعلان آج بروز منگل ہوجائے گا جب کہ صبح 8 بجے سے 119 اسمبلی حلقوں کی رائے شماری کا آغاز ہوگا۔ 7 ڈسمبر کو رائے دہی کے بعد ووٹنگ مشینوں کو متعلقہ اضلاع میں سخت سکیوریٹی کے درمیان محفوظ کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے رائے شماری کے لیے مختلف مراکز کی نشاندہی کی ہے اور صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔ پہلے مرحلہ میں پوسٹل بیلٹ کی گنتی ہوگی جس کے بعد مشینوں کے ووٹ شمار کیے جائیں گے۔ رائے دہندوں کی تعداد کے اعتبار سے رائے شماری کے رائونڈس متعین کیئے گئے ہیں۔ اضلاع میں ایک ایک مرکز پر دو تا چار اسمبلی حلقوں کی رائے شماری کے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ شہر کے 15 اسمبلی حلقوں کے لیے مختلف مقامات پر رائے شماری کا آغاز ہوگا۔ امکان ہے کہ دوپہر 11 بجے تک انتخابی رجحانات واضح ہوجائیں گے جبکہ ایک بجے تک بیشتر اسمبلی حلقہ جات کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ شہر کے 15 اسمبلی حلقوں میں سب سے پہلے چارمینار اور سب سے آخر میں یاقوت پورہ اسمبلی حلقے کا نتیجہ آسکتا ہے۔ مشیرآباد اور نامپلی اسمبلی حلقوں کی رائے شماری لال بہادر اسٹیڈیم بیاڈمنٹن منی اسٹیڈیم میں ہوگی۔ ملک پیٹ اسمبلی حلقہ کیلئے جی ایچ ایم سی گرائونڈ عنبر پیٹ کا انتخاب کیا گیا۔ عنبرپیٹ حلقے کی رائے شماری پی وی آر ریڈی کالج نارائن گوڑہ میں ہوگی۔ خیریت آباد اور جوبلی ہلز کیلئے کے وی بی ریڈی اسٹیڈیم یوسف گوڑہ مقرر کیا گیا۔ صنعت نگر کیلئے عثمانیہ یونیورسٹی کامرس بلڈنگ میں رائے شماری سنٹر قائم کیا گیا ہے ۔ کاروان حلقے کیلئے رائے شماری گورنمنٹ پالی ٹیکنیک کالج مانصاحب ٹینک میں ہوگی۔ گوشہ محل کیلئے ویمنس کالج کوٹھی، چارمینار کے لیے کے این پالی ٹیکنیک کالج نمائش میدان، یاقوت پورہ ونیتا کالج نمائش میدان، چندرائن گٹہ کے لیے نظام کالج لائبریری بلڈنگ، بہادرپورہ کے لیے سانکیتیکا ودیا بھون مانصاحب ٹینک، سکندرآباد کے لیے پی جی آر آر ڈسٹینس ایجوکیشن عثمانیہ یونیورسٹی اور کنٹونمنٹ اسمبلی حلقے کی رائے شماری سی ایس آئی آئی ٹی ویسلی کالج میں ہوگی۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج