سنگاپور تا نیویارک ‘ سنگاپور ایرلائنز کی ایک پرواز جسے دنیا کی طویل ترین نان اسٹاپ پرواز تصور کیا جاتا ہے‘ آج روانگی ہوگی۔ بی بی سی کی اطلاع کے مطابق سنگاپور ایرلائنز نے بے حد مہنگی ثابت ہونے پر 5 سال قبل اس سروس کو بند کردیا تھا۔ آج اسے دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔ یہ پرواز صرف 19 گھنٹے میں زائداز 15ہزار کیلو میٹر کا احاطہ کرے گی۔ سنگاپور ایرلائنز نے کہا کہ مسافرین نان اسٹاپ خدمات کا مطالبہ کررہے تھے جس سے توقف کرنے والی پروازوں کے مقابل سفر کے وقت میں کمی ممکن ہے۔ ایرلائن نے بی بی سی کو بتایا کہ اس پرواز کے لئے بزنس کلاس کی تمام نشستیں بک ہوچکی ہیں۔ بہرحال پریمیم اکانومی زمرہ کی بے حد محدود نشستیں باقی ہیں۔ یہ ایرلائن اس روٹ پر اکانومی زمرہ کی بکنگ کی پیشکش کا منصوبہ نہیں رکھتی۔ بزنس کلاس ٹکٹ میں مسافرین کو 2 مرتبہ کھانا دیا جائے گا۔ درمیان میں ریفریشمنٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔ سونے کے لئے ایک بستر بھی فراہم کیا جائے گا ۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج