سارک کے اجلاس سے ہندوستا نی سفارت کار کا واک آوٹ

پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمیشن(سفارت خانہ) کے ایک عہدیدار نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر(پی او کے) کے ایک وزیر کی موجودگی پر سارک میٹنگ سے واک آؤٹ کردیا۔ سفارت کار شبھم سنگھ نے اتوار کے دن اسلام آباد میں سارک چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی میٹنگ میں پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے وزیر محمد سعید کو دیکھ کر واک آؤٹ کردیا تاکہ ہندوستان کا احتجاج درج ہو۔ یہ میٹنگ‘ سارک چارٹر ڈے کے موقع پر منعقد ہوئی تھی۔ہندوستان‘ کشمیر کو اپنا اٹوٹ حصہ مانتا ہے۔ وہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے کسی وزیر کو نہیں مانتا۔ 2016 میں ہندوستان نے 19 ویں سارک چوٹی کانفرنس کا بائیکاٹ کیا تھا جو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تھی۔ اس نے یہ اقدام اُری میں ہندوستانی فوجی کیمپ پر دہشت گرد حملہ کے بعد کیا تھا۔ بنگلہ دیش‘ بھوٹان اور افغانستان کے بھی شرکت سے انکار کے بعد یہ کانفرنس منسوخ ہوگئی تھی۔ اس کے بعد سے کوئی سارک کانفرنس منعقد نہیں ہوئی۔

Share this:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں