حیدرآباد23 مئی (پی ایم ؤئی)ڈائرکٹر جنرل پولیس نےشوشل میڈیا پر غلط خبریں یا مسیجس پوسٹ کرنے والوں کے خلاف سحت کاروائی کا انتباہ دیا ہے ڈی جی پی مہندر ریڈی نے کہا کےغیر مصدقہ مواد کو وائرل کر نےوالوں کے علاوہ گروہ ایڈ مین کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔انہوں نے بتایا کے شوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے غلط مسیج دو افراد کی ہلاکت سبب بنا۔اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کےریاست میں بچوں کو اغوا کرنے والی بین ریاستی ٹولی کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ڈی جی پی نےبی بی نگر اور نظام آباد کے بیمگل ولیج میں اغوا کنندگان کی ٹولی کے ارکان ہونے کے شبہ میں عوام کی جانب سے شدید زدوکوب کئے جانے کے بعد پیش آئی ہلاکتوں کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ سوشیل میڈیا پر جاری وائرل میسیجس بے بنیاد اور غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں پولیس چوکس ہے اور انہیں مجرمین کی ایسی کوئی ٹولی جو بچوں کو اغوا کرکے انہیں قتل کرنے یا سرقہ کی سنگین واردات کے دوران قتل کرنے میں ملوث ہو، کا کوئی وجود نہیں ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشتبہ فرد پر شبہ ہونے پر وہ فوری پولیس کنٹرول روم 100 نمبر پر اطلاع دیں یا مقامی پولیس اسٹیشن کو بھی مطلع کرسکتے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مہیندر ریڈی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سی آئی ڈی گووند سنگھ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) جیتندر کے ساتھ اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وائرل میسیجس کو فارورڈ کرنے اور اسے سوشیل میڈیا پر گشت کروانے والے افراد کی نشاندہی کی جارہی ہے اور ان کے خلاف آئی ٹی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت سخت کارروائی کی جارہی ہے۔نہوں نے کہا کہ ریاست میں افواہوں کا بازار گرم ہونے کے پیش نظر اضلاع کے تمام سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو چوکس رہنے اور کسی بھی اطلاع پر فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہےڈی جی پی نے ایک میڈیا کانفرنس سے حطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کے کسی بھی مشتبہ فرد پر شبہ ہونے پر وہ فوری پولیس کنٹرول روم 100 نمبر پر اطلاع دیں یا مقامی پولیس اسٹیشن کو بھی مطلع کرسکتے ہیں۔انہوں نےست کے تمام سوشیل میڈیا گروپس پر انٹلیجنس اور سی آئی ڈی کی کڑی نظر ہے۔پریس کانفرنس میں ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سی آئی ڈی گووند سنگھ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) جیتندر اور سواتی لکرا بھی موجود تھیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج