افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں کسٹم فنانس ڈپارٹمنٹ کی عمارت پر وہابی دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں کسٹم فنانس ڈپارٹمنٹ کی عمارت پر وہابی دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق مسلح افراد نے کسٹم کے فنانس ڈپارٹمنٹ کی عمارت پر فائرنگ کی، سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم اس دوران ایک خودکش حملہ آور نے عمارت کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔
گورنر ننگر ہار کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہابی دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان کئی گھنٹے تک مقابلہ ہوا جبکہ حملہ آوروں کی تعداد کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔