سعودی عرب نے خواتین کی فلاح وبہبود اور ان کی اصلاحات کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے خواتین کو ڈرائیورنگ کے بعد ٹیکسی چلانے کی بھی اجازت دی ہے۔

حیدرآباد 6 مئی(پی ایم آئی) سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے خواتین کو ٹیکسی چلانے کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی ٹرافک ڈپارٹمنٹ کے ڈائرکٹر محمد البسمی نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ خواتین کو ٹیکسی چلانے کی اجازت دیے جانے سے متعلق تمام ضروری اقدامات کو پورا کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ اب سعودی عرب میں خواتین اپنی نجی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیکسی بھی چلاسکے گی‘‘۔ محمد البسمی نے کہا کہ ’’ خواتین کے پانچ ڈرائیورنگ اسکولوں کو فی الحال لائنسنس جاری کردیا گیا ہے۔ ڈائرکٹر محمد البسمی نے کہا کہ ’’ ریاض سمیت سعودی کے چھ شہروں میں لائنسنس کی اجرائی کے سنٹرز کھولے جائیں گے۔ سعودی ٹرافک حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ خواتین کو ڈرائیورنگ اور لائسنس کی اجرائی کا کام تو پہلے سے ہی شروع ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی خواتین کا محکمۂ ٹرافک کے دونوں ہی شعبوں، انتظامیہ اور روڈ پر تقررات کیے جائیں گے۔ البسمی کا کہنا تھا کہ ’’ جن خواتین کے پاس غیر ملکی ڈرائیورنگ لائسنس ہیں ان کے لائسنس کو سعودی لائسنس میں تبدیل کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت نے حال ہی میں خواتین کو کار اور دیگر گاڑیاں چلانے کی اجازت دی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں خواتین کے لیے ڈرائیورنگ اسکولس قائم کیے گئے۔ اور اب سعودی حکومت نے خواتین کو ٹیکسی چلانے کی بھی اجازت دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں