حیدرآباد،۳ مئی(پی ایم آئ پریس ایمبلم کمپین نے 30 اپریل کو افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکوں میں 9 صحافیوں کی ہلاکت پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ایسی دہشت گردکارروائیوں کی شدید مذمت کی۔دنیا بھر میں بھی آج تین مئی آزادی صحافت کے عالمی دن’ورلڈ پریس فریڈم ڈے ‘کے طور پر منایا جارہا ہے۔اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح ہندوستان میں بھی صحافتی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،ریلیوں اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔آزادی صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری کیلئے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو درپیش مشکلات،مسائل،دھمکی آمیز رویہ،اور صحافیوں کی زندگیوں کو درپیش خطرات کے متعلق قوم اور دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔عالمی سطح پر صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم “پریس ایمبلم کمپین” نے اپنے ایک رپورٹ میں کہا کہجارحہ سال پہلے چار ماہ کے دوران دنیا کے اٹھارہ ممالک میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد چوالیس ہو چکی ہے جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد اٹھائیس تھی۔اس تنظیم نے مزید کہا کہ تین مئی دنیا بھر میں آزادی صحافت کے عالمی دن کے طور پر منایا جا رہا ہے اور ایسے میں میڈیا سے وابستہ افراد کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ افسوسناک ہے۔ادارے کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میںامسال اب تک عالمی سطح پر صحافیوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں ستاون فیصد اضافہ ہوا ہے۔تنظیم نے تیس اپریل کو افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکوں میں نو صحافیوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایسی دہشت گردکارروائیوں کی شدید مذمت کی۔ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں برس افغانستان میں گیارہ ، میکسیکو اور شام میں چار ،چار ، ایکوڈور ، یمن اور بھارت میں تین ،تین جبکہ برازیل ، اسرائیل ، گوئٹے مالا اور پاکستان میں ایک ،ایک صحافی ہلاک ہوا ہے۔ادارے کے مطابق جن ممالک میں ایک ، ایک صحافی کی ہلاکت ہوئی ہے اُن میں کولمبیا ، ہیٹی ، عراق ، لائبیریا ، روس ، سلوڈور ، سلواکیہ اور نکاراگوا شامل ہیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج