فرقہ وارانہ تشدد بے قصور لوگوں کو پھنسایا جارہا حکومت سے بی جے پی کا ٹکرا ؤ

ان دنوں بی جے پی اور نتیش کمار میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی بنائے رکھنے کے مسلہ پر ٹکراؤ شروع ہوگیا ہےاسکے برخلاف •بی جے پی نے آج بہار میں نتیش کمار کی قیادت والی اپنی ہی اتحادی حکومت پر تنقید کی ہے۔حکومت پر الزام لگایا کے و ہ فرقہ وارانہ تشدد کے معاملات کی جانچ میں پولیس پر جانبداری کام لے رہی ہے اور کہا ہے کہ بے قصور لوگوں کو پھنسایا جارہا ہے۔ بی جے پی کا یہ سخت تیور نتیش کمار کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی حکومت فرقہ وارانہ ہم آہنگی بنائے رکھنے کیلئے پر عزم ہے اور اس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے جیل جائیں گے۔بہار بی جے پی کے نائب صدر دویش ٹھاکر نے کہا کہ کئی اضلاع میں تشدد کے بعد جس طرح سے لوگوں کو پھنسایا جارہا ہے ، اس سے ہم فکر مند ہیں۔ ہم نے اس معاملہ کو اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میری پارٹی کا ایک نمائندہ وفد ڈی جی پی سے ملاقات کرے گا اور انہیں ایک میمورینڈم پیش کرے گا۔ خیال رہے کہ حال ہی میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد گرفتار کئے گئے نو لوگوں میں مرکزی وزیر اشونی چوبے کا بیٹا ارجت شاشوت بھی شامل ہے۔ ان پر بھاگل پور میں اجازت کے بغیر رام نومی کی ریلی نکال کر تشدد بھڑکا نے کا الزام ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں