صدر، وزیر اعظم کی انڈر 19 ٹیم کو مبارک باد

نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے چوتھي بار انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ جیتنے پر ہندستانی ٹیم کو مبارک باد دی ہے ۔مسٹر کووند نے ٹویٹ پر ہندستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھاکہ “یقینا، ہمارے نوجوان کرکٹروں نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔

 
انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے پر انہیں مبارکباد۔آپ نے اس کامیابی سے تمام ہندوستانیوں کو فخر کے احساس کا مقام فراہم کر دیا ہے ۔ “صدر نے کپتان پرتھوی شا ہ اور کوچ راہل دراوڑ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ “پرسکون مزاج اور ضبط نفس سے بھرپور ہمارے لڑکوں نے اپنی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے ظاہر کیا ہے ۔ کپتان پرتھوی شاہ اور کوچ راہل دراوڑ کے ساتھ ساتھ مکمل اسپورٹ عملے کو بہت بہت مبارک ہو۔”
.صدر کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے پر ہندستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے آج کہا کہ اس فتح سے ہر ہندوستانی شہری کا سر فخر سے بلند ہوا ہے ۔مسٹر مودی نے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ہندستانی نوجوان کرکٹ کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی سے تمام ہندوستانی حوصلہ افزا اور فخر محسوس کر رہے ہیں۔ ہندستانی نوجوان کھلاڑیوں کی اس شاندار جیت سے ملک کے ہر شہری کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے ۔وہ ہندستانی ٹیم کو اس شاندار کامیابی کے لئے بہت مبارکباد دیتے ہیں۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہاکہ “انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ جیتنے والی ٹیم انڈیا کو مبارک باد ۔کرکٹ اسٹار کی نئی نسل نے اپنی کامیابی سے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔”واضح رہے کہ ہندستانی ٹیم نے آج نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں