ماز جمعہ سے قبل فرسٹ لانسر میں پولیس کا فلیگ مار

حیدرآباد ۔ /2 فبروری ۔ فرسٹ لانسر علاقہ میں روڈی شیٹر کے ہاتھوں قتل ہونے والے سید شرف الدین کے ارکان خاندان اور مقامی عوام کی جانب سے کل علاقہ مانصاحب ٹینک پر 3 گھنٹوں تک نعش کے ساتھ دھرنا منظم کرنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ۔ آج جمعہ کے موقع پر فرسٹ لانسر اور اس کے اطراف و اکناف کے علاقوںمیں بھاری پولیس فورس نے فلیگ مارچ کیا ۔ 200 پولیس عملہ پر مشتمل پولیس فورس نے علاقہ کے تمام گلیوں سے گزرتے ہوئے فلیگ مارچ کیا اور عوام کو یہ یقین دلایا کہ وہ روڈی عناصر سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ پولیس کی جانب سے اچانک فلیگ مارچ کئے جانے پر فرسٹ لانسر علاقہ میں عوام حیرت کا شکار ہوگئی ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر اے وینکٹیشور راؤ کی قیادت میں یہ فلیگ مارچ کیا گیا اور پولیس عہدیدار علاقے کے کئی مکانات پر پہونچ کر عوام کو یہ یقین دلایا کہ وہ کسی بھی غیرسماجی عناصر سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس آصف نگر مسٹر کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ فلیگ مارچ کے ذریعہ پولیس روڈی اور غیرسماجی عناصر کو یہ پیغام پہونچانا چاہتی ہے کہ ان کی غیرقانونی سرگرمیوں کو سختی سے کچل دیا جائے گا اور ان کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ دو دن قبل ویسٹ زون کے دو خطرناک روڈی شیٹر ارشد بختیار اور فردوس عرف شوٹر فردوس نے کار شیڈ کے مالک سید شرف الدین کا قتل کردیا تھا جبکہ دیگر افراد کو شدید زخمی کردیا تھا ۔ پولیس نے بعض خاطیوں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مزید ملزمین کی تلاش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں