کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ ‘کرکٹ ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو’ نے سال2017 کے بہترین کھلاڑیوں پرمشتمل ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کیا۔
و ن ڈے ٹیم میں بھارت اورانگلینڈ کے تین تین، جنوبی افریقا کے دوجبکہ افغانستان، نیوزی لینڈ اورپاکستان کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔
ون ڈے ٹیم میں روہت شرما،ویرات کوہلی، ہاردیک پانڈیا، اے بی ڈی ویلئیرز،کوئنٹن ڈی کوک، جو روٹ، لیام پلنکٹ، بین اسٹوکس، ٹرینٹ بولٹ، راشد خان اور حسن علی شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں برینڈن میککلم، ہاشم آملہ،اے بی ڈی ویلیر، ایون لوئس جارح مزاج کرس گیل نے جگہ بنائی۔
لیوک رونکی، شکیب الحسن، سنیل نارائن، راشد خان، وہاب ریاض اورمحمدعامر بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بنے۔