۔عاشور خانوں کے متولی و مجاور محرم کی نذر سے محروم۔ذمہ دار کون وقف بورڈ یا خود سا حتہ نمائندے

Ashurakhano ke Mutawalli aur Mujawir Muharram ki Nazar se Mehroom, Zimmedar Kaun

حیدرآباد15نو مبر (پی ایم آئی) شیعہ مسلمانوں سے نا انصافی کی جو شکایت عام ہیںوہ بنیاثی طور پر غلط نہیں ۔محرم کے موقع پر جو سیاسی وہ غیر افراد جو اپنی شہرت اخبارات اور شوشل میڈیا پر اس طرح کر تے ہیں جیسے انہوں نے حکو مت اور وقف بورڈ سے عاشور خانوں کو امداد دلوانے میں کلدی رول ادا کیاہے ۔جبکہ حقیقت اس کے بر عکس بتا ئی جا تی ہے۔

سرکاری سطح پر بلائے گئے محرم کے اجلاس میںایسا مظا ہرہ کیا جا تا ہے جیسے یہی شیعہ قوم کے نمائیدے ہیں۔لیکن کام ان کی کار کردگی جائزہ لیا جائے تو پتہ چلے گا کے ان لوگوں نے کہاں تک کام کیا ہے۔شیعہ برادری کو یہ جان کر حیرت ہو گی کے ماہ جون میں محرم کا اجلاس کے موقع پر وقف بورڈ کی جانب سے عاشور خانہ جات نذر کے نام پر ما لی امداد کی جا تی ہے۔بتا یا جات ہے کے ایک اندازے کے مطابق 120 سے زائد عاشور خانے ایسے ہیں جنہیں تا حال نذر کی رقم نہیں ملی ہے۔

مجاور و متولی وقف بورڈ کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ہو نا تو یہ چاہئے تھا کی انہیں نذر کی رقم 27جون سے پہلے ملنا چا ہئے تھی لیکن آج تک نہیں ملی۔کہا جا تا ہے کے چند ایک عاشور خانہ جات کو ملی ہے۔ انھیں شکا یت ہے کے محرم کے اجلاس میں شریک سیاسی شخصیتوں نے اس جانب پلٹ کر بھی نہیں دیکھا۔نہ ہی شیعہ رکن وقف بورڈ نےتوجہ دی۔حکو مت جتنا شیعہ قوم کو ندر انداز کرتی ہے شائید ہی کسی قوم کو کر تی ہو گی۔اس میں قصور قوم کا ہے جو سیاست دانوں پر تکیہ کئے ہوئے ہے۔

وقت کا تقا ضہ ہ کو مد نظر رکھتے ہو ئےایک غیر سیاسی تنظیم کی ضرورت پر غور کیا جا رہے۔اس سلسلے میں ایک Fact-Finding رپورٹ بھی تیار کر کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ GHMC کی جانب سے جاری کئے گئے فندس کا جائزہ لیا جائے گا ۔(pressmediaofindia.com)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں