44th Sharjah International Book Fair Opens with Participation from 118 Countries

شارجہ، 7 نومبر:(نمائیدہ خصوصی ذیشان رضوی۔ پی ایم آئی) چوالیسواں شارجہ عالمی کتاب میلہ شاندار انداز میںآغاز ہوگیا، جس کا افتتاح حاکمِ شارجہ عزت مآب ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے کیا۔ اس عالمی ادبی میلے میں 118 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔کتاب میلہ 12 روز تک جاری رہے گا، جس میں 1200 سے زائد رنگا رنگ تقریبات، 750 ورکشاپس اور تعلیمی سیمینارز شامل ہیں۔

شارجہ بک اتھارٹی کے زیرِ اہتمام اس میگا ایونٹ میں 15 لاکھ سے زائد کتابوں کے ٹائٹل پیش کیے جائیں گے۔اس موقع پر 66 ممالک
سے 250 عالمی علمی و ادبی شخصیات شرکت کر رہی ہیں، جبکہ 2300 سے زائد پبلشرز اپنے اسٹالز لگائیں گے۔میلے میں مختلف ثقافتی و علمی پروگراموں کے ساتھ ساتھ پاکستان سے بھی نامور ادیب اور مصنفین شریک ہوں گے، جو ادبی نشستوں اور مکالماتی سیشنز میں حصہ لیں گے۔ٰpressmediaofindia.com))


















