ہندوستان میں 22کروڑ سے زائد واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی

نئی دہلی: اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ہے۔

یہ اعداد و شمار سائبر گھوٹالوں کے بڑھتے ہوئے معاملات کی طرف بھی اشارہ کرتے ہیں۔ واٹس ایپ کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق، ان ہندوستانی واٹس ایپ اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیری گائیڈ لائنز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) رولز، 2021 کے رول 4(1)(ڈی) اور رول 3اے(7) کے تحت کی گئی۔

واٹس ایپ کی جانب سے جن اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی تھی وہ اسپیمنگ اور دیگر غلط کاموں میں ملوث تھے۔ ان اکاؤنٹس سے اسپیم پیغامات بھیجے گئے تھے۔ اس کے علاوہ لوگوں کو فحش اور دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے پر بھی کئی اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ہندوستان میں تقریباً 53 کروڑ لوگ واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں