iتہران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہےکہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی احمقانہ کاروائی کی تو اس کا منہ توڑ اور تباہ کن جواب دیا جائےگا۔
ایران نے مسلسل دھمکیوں کے بعد اسرائیل کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے اسرائیل پر حملوں میں حماس کی معاونت کا الزام بھی مسترد کردیا اور کہا کہ فلسطینیوں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سات دہائیوں کے جابرانہ قبضے اور ناجائز صیہونی حکومت کےگھناؤنے جرائم کے خلاف جائز دفاع ہے۔
ایران نے غزہ میں تیزی سے بدلتی صورت حال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بھی بلانےکا مطالبہ کیا ہے جب کہ عرب لیگ کا اجلاس بدھ کو ہوگا۔