مودی حکومت نے ختم کیا ” حج کا وی آئی پی کوٹہ

نئی دہلی: مرکز کی مودی حکومت نے حج کے لیے وی آئی پی کوٹہ ختم کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے بدھ کو کہا کہ حکومت نے اعلیٰ آئینی عہدوں اور اقلیتی امور کی وزارت میں موجود لوگوں کے حج کوٹہ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ‘وی آئی پی کلچر’ کو ختم کرنے کی کوشش کے ایک حصے کے طور پر لیا گیا ہے۔ کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ یہ کوٹہ کانگریس کی یو پی اے حکومت کے دوران لایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا، “پی ایم مودی پہلے دن سے وی آئی پی کوٹہ ختم کرنے کے اپنے عہد پر قائم ہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ یہ کوٹہ 2012 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کے تحت 5000 سیٹیں تھیں اور ‘حکومت میں معروف نام رکھنے والے لوگ اس زمرے میں سیٹیں حاصل کرتے تھے’۔

انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی سے اس کوٹہ کو ختم کرنے کی درخواست کی گئی تھی، جسے ریاستی کمیٹیوں نے قبول کر لیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں