دمشق۔ نومبر 22,نو مبر۔شام کے دارالحکومت دمشق میں نواسہ رسول، حضرت امام حسین (ع) کی بیٹی حضرت رقیہ (س) کے مزار سے قدیمی ضریح کو کھولا جا رہا ہے۔ اس کام کے لئے حرم کے دیگر حصوں کو بند کر دیا گیا ہے، جبکہ زائرین کے لئے فی الحال داخلی صحن کھولا گیا ہے۔بتا یا جا تا ہے کے گذشتہ روز ایرانی ماہرین اور روضہ ریحانۃالحسین علیہ السلام کے خادمین نے باہمی اشتراک سے تعمیراتی کام شروع کر دیا ہے۔
گذشتہ شب ضریح کو اُتارنے کا کام بطریق احسن انجام پا کیا، جبکہ آج کے دن خادمین حرم، اصلی قبر پر سنگ مبارک کو نصب کر رہے ہیں۔ کام کے دوران خادمین پر عزاداری کی کیفیت طاری ہوگئی، جس پر انہوں نے مصائب دختر امام حسین (ع) کو یاد کرتے ہوئے گریہ کیا۔
ان مراحل کو طے کرنے کے بعد حرم حضرت رقیہ بنت الحسین علیہ السلام پر نئی ضریح کو نصب کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ نئی ضریح ایران کے شہر قم میں ایک ٹرسٹ کے ذریعے سے تیار کی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک شہید کی والدہ نے ٹرسٹی کی رضامندی سے تین شہداء کی ارواح کے ایصال کے لئے ضریح میں لگنے والی سونے کی پلیٹیں ہدیہ کی ہیں۔
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور