اکستان میں فائرنگ کے دو واقعات میں 9 افراد ہلاک

سلام آباد، 9 جون — پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں نو افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے کے شہر کالا شاہ کاکو میں بدھ کو نامعلوم مسلح افراد کی کار پر فائرنگ میں چار افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق شرپسندوں نے کار روک کر اس پر فائرنگ شروع کردی جس سے کار میں سوار چاروں افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی طرح کا ایک اور واقعہ پنجاب کے ضلع بہاولپور کے قصبے احمد پور شرقیہ میں سامنے آیا ہے، جس میں مسافر وین پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں کم از کم پانچ افراد مارے گئے۔
ریسکیو کارکنوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ سڑک کے درمیان میں ہوئی۔ پانچ مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں