طلبہ تنظیم کی جانب سے احتجاج کی دھمکی، مسلمانوں کو خوش کرنے ٹی آر ایس پر الزام
حیدرآباد ۔– تلنگانہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے ذریعہ سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے گروپ I امتحان کے اردو زبان میں انعقاد کے خلاف حکومت کو انتباہ دیا ہے۔ پرجا سنگرام یاترا کے دوران بنڈی سنجے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اردو زبان میں گروپ I امتحانات کے فیصلہ سے فی الفور دستبرداری اختیار کرے۔ بصورت دیگر بی جے پی عوامی تحریک کا آغاز کرے گی۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ حکومت مسلمانوں کو خوش کرنے کیلئے اردو میں گروپ I امتحانات منعقد کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر امتحانات کے انعقاد کی بی جے پی مخالفت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی علاقائی زبانوں کے حق میں ہے اور مذہبی زبانوں کی تائید نہیں کرے گی۔ بی جے پی کی طلبہ تنظیم بی جے وائی ایم کی جانب سے اردو میں گروپ I امتحانات کے خلاف جلد ہی احتجاج کا آغاز ہوگا۔
وہ پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے پرجا سنگرام یاترا کے تحت مختلف اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں۔ اسی دوران ٹی آر ایس نے واضح کیا کہ دستور کے شیڈول 8 میں موجود زبانوں کے تحت امتحانات کے انعقاد کی گنجائش ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج