نظام آباد میں پولیس عہدیداروں کے اجلاس سے ایڈیشنل ڈی جی پی ناگی ریڈی کا خطاب

مفت پولیس تربیتی کوچنگ سنٹرس کے قیام کی ہدایت
نظام آباد :تلنگانہ اڈیشنل ڈی جی پی و نارتھ زون آئی جی پی وائی ناگی ریڈی نے آج یہاں نظام آباد کا دورہ کیا اور اس موقع پر ضلع سطح کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس بھی منعقد کیا باسر زون کے چار اضلاع نظام آباد ، جگتیال ،نرمل ، عادل آباد کے عہدیداروں سے وسیع طور پر جائزہ لیا ۔ اس موقع پر اڈیشنل ڈی جی پی و نارتھ زون آئی جی پی وائی ناگی ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے عنقریب کانسٹیبلس، سب انسپکٹرس کی جائیدادوں کی بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کئے جانے والا ہے لہذا نئے ملازمتوں کی بھرتی کیلئے پولیس کی جانب سے مفت کوچنگ سنٹرس قائم کرتے ہوئے نئے ملازمتیں حاصل کرنے والے امیدواروں کو تربیت دینے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے ملازمین کی سرویس اور ترقی سے متعلق تفصیلات تمام پولیس اسٹیشن میں اس کی عمل آوری کرنے اور کیسس کی یکسوئی کیلئے جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرنے کی خواہش کی ۔ جدید ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ گانجہ ، مٹکہ ، گٹکا م، غیر سماجی کاروبار کرنے والے افراد پر نگاہ رکھنے اور نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ اڈیشنل ڈی جی پی مسٹر ناگی ریڈی نے کہا کہ نظام آباد ، جگتیال ، نرمل ، عادل آباد کے اضلاع میں امن و ضبط کی برقراری میں پولیس ملازمین کی کارکردگی اطمینان بخش قرار دیا ۔ اس موقع پر پولیس کمشنر نظام آباد ناگاراجو ، جگتیال ایس پی شریمتی سندھوشرما ، عادل آباد ایس پی وجئے کمار ریڈی ،نرمل ایس پی پراوین کمار ، ڈپٹی کمشنر نظام آباد اروند بابو کے علاوہ اڈیشنل ڈی سی پی لاء اینڈ آرڈر ڈاکٹر ونیت کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں