تلنگانہ پولیس ا من و ضبط کی برقراری کو بنائے رکھنے میں ملک کی دیگر ریا ستوں کی پولیں سے بہتر’ 18334 جائیدادوں پر تقررات کا فیصلہ ؛وزیر داخلہ محمد محمود

حیدرآباد۔14۔ مارچ — ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نےتلنگانہ پولیں کی کار کردگی کو اطمنان بحش بتا تے ہوئے کہا کے امن و ضبط کی برقراری کو بنائے رکھنے میں تلنگانہ پولیس ملک کی دیگر ریا ستوں کی پولیں کے مقا بلے میں بہتر ہے ۔ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوارن وزیر داخلہ نے کہا کے جرائم پر قابو پانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے اور ملک بھر میں تلنگانہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب میں سرفہرست ہے۔انہوں نے کہا کے محکمہ پولیس کو مستحکم کرنے کیلئے چیف منسٹر کے سی آر نے عنقریب 18334 جائیدادوں پر تقررات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ہوم ڈپارٹمنٹ کے بجٹ کو 9315 کروڑ کیا گیا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد انتظامی سہولت کیلئے چیف منسٹر نے 10 اضلاع کو بڑھاکر 33 کردیا ہے۔ ریاست میں 102 نئے پولیس اسٹیشن ، 29 نئے سرکل ، 24 نئے ڈی ایس پی آفس ، 7 پولیس کمشنریٹ اور 15 ایس پی دفاتر کا اضافہ کیا گیا۔ تلنگانہ پولیس ابتداہی سے پیوپلز فرینڈلی ہے اور ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ لاء اینڈ آرڈر اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جار ہا ہے۔ پولیس اسٹیشنوں کو کرپشن سے پاک بنانے کیلئے مینٹننس چارجس دیئے جارہے ہیں۔ کمشنریٹ کے تحت ہر پولیس اسٹیشن کو 75 ہزار روپئے ماہانہ ، ٹاؤن پولیس اسٹیشن کو 50 ہزار اور رورل پولیس اسٹیشن کو ماہانہ 25 ہزار روپئے مینٹننس چارجس کے طور پر منظور کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 15551 نئی اور عصری ٹکنالوجی سے لیس گاڑیاں حاصل کی گئیں۔ پاسپورٹ ویریفکیشن میں تیزی پیدا کرنے خصوصی ایپ متعارف کیا گیا ۔ شہر میں ٹریفک کے بآسانی بہاؤ کے لئے انٹیگریٹیڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے تحت سگنلس قائم کئے گئے ۔ 2014 ء سے محکمہ پولیس نے 28277 جائیدادوں پر تقررات کئے گئے ۔ ملک میں پہلی مرتبہ تلنگانہ حکومت نے خواتین کو سیول پولیس نے 33 فیصد تحفظات دیئے ہیں۔ حیدرآباد میں عالمی معیار کا انٹیگریٹیڈ پولیس کمانڈ کنٹرول قائم کیا جارہا ہے جس پر 585 کروڑ خرچ کئے جائیں گے۔ کمانڈ کنٹرول کا 95 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔ عنقریب افتتاح عمل میں آئے گا ۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ 2019-20 ء میں وزارت داخلہ کا بجٹ 4955 کروڑ تھا جو ہر سال بڑھ کر اب 9315 کروڑ ہوچکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں