احمد آباد ، 11 مارچ — وزیر اعظم نریندر مودی حالیہ اسمبلی انتخابات میں حکمراں جماعت بی جے پی کی زبردست جیت کے بعد آج اپنی آبائی ریاست گجرات میں ایک عظیم الشان روڈ شو میں حصہ لیں گے پانچ میں سے چار ریاستوں میں ہوئے انتخابات میں بی جے پی کی مکمل اکثریت سے کامیابی کے بعد مسٹر مودی آج سے گجرات کے دو روزہ دورے پر ہوں گے صبح تقریباً11 بجے یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پرپہنچنے کے بعد مسٹر مودی وہاں سے بی جے پی کی ریاستی دفترگاندھی نگرکے نزدیک کوبا میں واقع شریکلم تک اپنا روڈ شو شروع کریں گے۔ 20 کلومیٹر سے لمبے اس روڈ شو کے دوران وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل اور ان کے تمام وزراء کے علاوہ ریاست میں پارٹی کے سینئر لیڈر بھی اس روڈ شو کے دوران موجود رہیں گے ۔
واضح رہے کہ اس سال کے آخر میں گجرات میں اسمبلی انتخابات بھی ہونے والے ہیں ، جہاں ڈھائی دہائیوں سے زیادہ عرصے سے بی جے پی مسلسل حکومت کر رہی ہے ۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ انتخابی جیت کے ساتھ ہی ریاست میں پارٹی کا پھر سے اقتدار میں تقریباً طے ہو گیا ہے۔ اس روڈ شو کے ذریعے مسٹر مودی پارٹی میں مزید جوش و خروش پیدا کریں گے۔
حیدرآباد پولیس نے 23 بین ریاستی سائبر مجرموں کو گرفتار کرلیا
انڈونیشیا کے صدر یوم جمہوریہ ہند2025 کی پریڈ میں مہمان خصوصی ہوں گے
پاکستان میں2 کروڑ 20 لاکھ بچے سکولوں سےباہر،زیادہ تعداد لڑکیوں کی ہے: وزیر اعظم د شہبازشریف
مرکزی وزیر رجیجو، سعودی عرب کے دورے پر روانہ، حج 2025 معاہدہ پر کریں گے دستخط –
شرد پوار نے آر ایس ایس کے اپنے نظریے سے وابستگی کی تعریف کی، اپنی پارٹی کے نظریات کے لیے اسی طرح کی لگن کی کوشش کی