حیدرآباد۔/27 فروری – – مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی اور مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے آج این ٹی آر اسٹیڈیم حیدرآباد میں 37 ویں ہُنر ہاٹ کا افتتاح انجام دیا جس میں 30 ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے دستکار اور مختلف فن کے کاریگروں نے اپنے اسٹالس قائم کرتے ہوئے اپنی اشیاء کی فروخت و نمائش کی ہے۔ مختار عباس نقوی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دستکاروں اور ماہرین فن کے معاشی استحکام کیلئے مرکزی حکومت نے ملک کے اہم شہروں میں ہُنر ہاٹ پروگرام کو باقاعدہ مہم کے طور پر شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہُنر ہاٹ کے ذریعہ آرٹسٹوں اور دستکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی ہورہی ہے اور وہ ملک بھر میں اپنی تخلیقات کو عام کرنے کے قابل بن چکے ہیں۔ مختار عباس نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے غریب اور کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے دستکاروں اور آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کی ہے تاکہ اندرون ملک تیار کی جانے والی اشیاء کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت آرٹسٹ ملک بھر میں اپنی اشیاء کی فروخت کی سہولت سے استفادہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہُنر ہاٹ پروگرام کے ذریعہ روایتی اور قدیم فنون کے احیاء اور فروغ میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7 برسوں میں تقریباً 8 لاکھ آرٹسٹوں اور دستکاروں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے اور وہ معاشی طور پر مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سویم سمرودھ بھارت اور ووکل فار لوکل مہم کے ذریعہ اندرون ملک تیار کی جانے والی اشیاء کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ این ٹی آر اسٹیڈیم حیدرآباد میں 6 مارچ تک جاری رہنے والے ہُنر ہاٹ پروگرام میں ملک بھر سے تقریباً 700 سے زائد دستکار اور آرٹسٹ اپنی تخلیقات کو نمائش کیلئے پیش کررہے ہیں۔
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور