ہندوستان کا قدیم ورثہ ہنر ہاٹ میں نظر آتا ہے: جی۔ کشن ریڈی

حیدرآباد، 27 فروری — شمال مشرقی علاقہ کی ثقافت، سیاحت اور ترقی کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے اتوار کو کہا کہ ہندوستان کے تنوع میں اتحاد کی طاقت “ہنر ہاٹ” میں نظر آتی ہے ہندوستان کا قدیم ورثہ نظر آتا ہے پورے ملک میں منعقد کیے جانے والے ہنر ہاٹ کے سلسلے میں آج این ٹی آر اسٹیڈیم، اندراپارک میں37ویں ہنر ہاٹ کا افتتاح شمال مشرقی خطے کی ثقافت، سیاحت اور ترقی کے مرکزی وزیر نے کیا جس کے دوران مرکزی وزیر اقلیتی امور اور ڈپٹی لیڈر راجیہ سبھا مختار عباس نقوی اور تلنگانہ کے وزیر داخلہ مسٹر محمود علی بھی موجود تھے۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ریڈی نے کہا کہ ہنر ہاٹ وزیر اعظم نریندر مودی کی میک ان انڈیا جیسی مہم کو تقویت دے رہی ہے۔
ہنر ہاٹ ملک کے روایتی فن، مہارت اور شاندار ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں