حیدرآباد۔/27 فروری — بی جے پی کے سینئر قائد جی نارائن ریڈی نے اپنی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر بھونگیر اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے نائی برہمن اور اور دھوبیوں میں ضروری آلات کی مفت تقسیم عمل میں لائی۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے اور او بی سی مورچہ کے قومی صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور غریبوں کی مدد کے جذبہ کو سراہا۔ بنڈی سنجے نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا افتتاح کیا جس میں علامتی طور پر 59 افراد نے اپنے خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر بنڈی سنجے نے گزشتہ دو برسوں سے نارائن ریڈی کی سماجی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ ہر شخص کو اس کے متعلقہ پیشہ میں مدد کرتے ہوئے معاشی طور پر خود مکتفی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈاکٹر کے لکشمن نے کہا کہ بی جے پی خود ایک سماجی تنظیم ہے اور سیاسی سرگرمیوں سے زیادہ عوام کی خدمت کرتی ہے۔ کورونا کی صورتحال میں بی جے پی نے عوام کی غیر معمولی مدد کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر امیت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے عوامی خدمات کی مثال قائم کی ہے۔ بنڈی سنجے اور ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ کے سی آر نے اپنی کابینہ میں او بی سی، ایس سی، ایس ٹی اور اقلیتوں کو مناسب نمائندگی نہیں دی ہے جبکہ نریندر مودی کابینہ میں او بی سی 25 ، دلت 12 اور ایس ٹی طبقہ کے 8 وزراء شامل ہیں۔ بی جے پی قائد اور جہد کار تین مار ملنا، ریاستی نائب صدر بی شوبھا رانی نے بھی مخاطب کیا۔ نارائن ریڈی نے بتایا کہ کورونا وباء کے دوران انہوں نے تقریباً 12 ہزار مریضوں کیلئے پلازمہ کا انتظام کیا ۔ اس کے لئے تلنگانہ پلازمہ ڈونرس اسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے مستقبل میں 50 ہزار افراد کو روزگار فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر 1200 نائی برہمن اور دھوبیوں میں آلات کی تقسیم عمل میں آئی-
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور