تلنگانہ میں مذہبی اور دیگر عوامی اجتماعات پر 31 جنوری تک پا بندی

حیدرآباد۔ _ 20جنوری ( پی ایم آئی) حکومت تلنگانہ نے ریاست میں کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کےسبب 31 جنوری تک مذہبی اجتماعات، ریالیوں، عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس قبل ازیں حکومت نے دو مرتبہ اس طرح کی پابندیاں عائدکر چکی ہے 25 دسمبر 2021 کو جی او 6 جاری کرتے ہوئے ریاست میں مذہبی اجتماعات، ریالیوں اور عوامی جلسوں پر پابندیاں عائد کی تھی جسے ریاست میں 10 جنوری تک نافذ کیا گیا تھا۔بعد ازاں ان احکامات میں 20 جنوری تک توسیع کی گئی تھی اور آج یہ پابندیاں ختم ہورہی ہے جس کے پیش نظر پابندیوں کو جاریہ ماہ کے اوخر تک توسیع کردی گئی ہے۔حکومت کے احکامات میں کہا گیا ہے کہ ملک کی کئی ریاستوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسوں کو دیکھتے ہوئے وہ ریالیوں، مذہبی تقریبات اور عوامی جلسوں سمیت ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی لگانے کا حکم دے رہی ہے۔ حکومت نے لازمی طور پر ماسک کے استعمال پر زور دیا ہے اور عوامی مقامات پر لوگوں کے ماسک نہ پہننے پر 1,000 روپے جرمانے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں