حیدرآباد۔15 جنوری(پی ایم آئی ادواکیڈیمی تلنگانہ اسٹیٹ نے اردو دانوں کی نمائندگی پر فروغ اردوکی (7) اسکیمات کی آن لائن درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ15جنوری2022 ء رکھی گئی تھی لیکن ادبا و شعراء‘ اساتذہ‘ اسکالرس اور اردو تنظیموں اور اداروں کی نمائندگیوں پر آخری تاریخ میں میں 31 / جنوری2022 تک توسیع کردی گئی ہے۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اکیڈیمی کی جار ی کی گئی اسکیمات میں الیکٹرانک میڈیا کے رپورٹرس کو مالی اعانت برائے سال 2021-22‘ اردو کے چھوٹے اخبارات کی مالی اعانت برائے سال 2021-22‘ اُردو مصنفین کی کتابوں کی اشاعت کے لئے جزوی مالی اعانت برائے سال2020‘ اردو کی مطبوعات پر انعامات برائے سا ل 2019 اور 2020‘ بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ برائے سال 2019-20 اور-21 2020 اور اُردو کی مجموعی خدمات پر ”کارنامہ حیات ایوارڈ“برائے سال 2018‘2019 اور 2020‘شامل ہیں۔ صحافتی اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اکیڈیمی کی جاری کردہ تمام سات اسکیمات کے علحدہ علحدہ لنکس تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کی ویب سائٹ www.urduacademyts.com پر دستیاب ہیں۔ تمام اسکیمات کے لئے درخواست گذار اپنی اپنی متعلقہ لنکس کے ذریعہ درخواستیں آن لائن داخل کرسکتے ہیں۔اعلامیہ میں درخواست گذاروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنی آن لائن درخواستیں داخل کرکے 31جنوری2022 تک اس کی ہارڈ کاپی معہ تمام درکار دستاویزات کے صدر دفتر تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی‘ چوتھی منزل‘ حج ہاؤز‘ نامپلی‘ حیدرآباد میں بالمشافہ یا ذریعہ پوسٹ داخل کریں
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور