حیدرآباد 24 ڈسمبر۔ تلنگانہ حکومت نے آج رات 30 آئی پی ایس عہدیداروں کی تبدیلی کرتے ہوئے انہیں نئے تقررات دئے ہیں۔ سی وی آنند آئی پی ایس (1991) کو نیا کمشنر پولیس حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے بجائے مسٹر انجنی کمار آئی پی ایس۔ انجنی کمار کو ڈائرکٹر جنرل پولیس اینٹی کرپشن بیورو مقرر کیا گیا ہے ۔ شریمتی شکھا گوئل آئی پی ایس اڈیشنل کمشنر کرائمس و ایس آئی ٹی کو ڈائرکٹر اینٹی کرپشن بیورو مقرر کیا گیا ہے ۔ اے آر سرینواس آئی پی ایس ڈی سی پی ویسٹ زون کا تبادلہ کرکے انہیں جوائنٹ کمشنر پولیس کرائم و ایس آئی ٹی مقرر کیا گیا ہے ۔ اے وی رنگناتھ آئی پی ایس ‘ ڈی آئی جی سی آئی ڈی کا تبادلہ کرکے انہیں جوائنٹ کمشنر پولیس ٹریفک حیدرآباد مقرر کیا گیا ۔ شریمتی رما راجیشوری کو جو پوسٹنگ کے انتظار میں تھیں ایس پی نلگنڈہ مقرر کیا گیا ۔ شریمتی این شویتا ایس پی کاما ریڈی کا تبادلہ کرکے کمشنر پولیس سدی پیٹ مقرر کیا گیا بجائے مسٹر ڈی جوئل ڈیوس ۔ مسٹر جوئل ڈیوس آئی پی ایس کو ڈی سی پی ویسٹ زون مقرر کیا گیا ۔ مسٹر کارتیکیا آئی پی ایس کمشنر پولیس نظام آباد کا تبادلہ کرکے جوائنٹ کمشنر پولیس ( سی اے آر ) حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے ۔ شریمتی روہنی پریادرشنی ڈی سی پی کرائمس سائبر آباد کا تبادلہ کرکے ایس پی میدک مقرر کیا گیا بجائے شریمتی جی چندنا دیپتی آئی پی ایس متبدلہ ۔ کملیشور شنگیناور ڈی سی پی نارتھ زون کا تبادلہ کرکے ڈی سی پی ( کرائمس ) سائبر آباد مقرر کیا گیا ہے ۔ اویناش موہنتی ڈی سی پی ڈی ڈی کا تبادلہ کرکے جوائنٹ کمشنر پولیس ( اڈمن ) سائبر آباد مقرر کیا گیا ہے ۔ گج راؤ بھوپال آئی پی ایس جو پوسٹنگ کے منتظر تھے انہیں ڈی سی پی ڈی ڈی مقرر کیا گیا ہے ۔ پی وشوا پرساد جوائنٹ کمشنر حیدرآباد کا تبادلہ کرکے جوائنٹ کمشنر پولیس ( ایس بی ) حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے ۔ شرتھ چندر پوار اسسٹنٹ ایس پی ایٹور ناگارم کا تبادلہ کرکے ایس پی محبوب آباد مقرر کیا گیا ہے ۔ این پرکاش ریڈی ڈی سی پی شمس آباد سائبر آباد کا تبادلہ کرکے ڈی سی پی ( ٹریفک 1 ) حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے ۔ این کوٹی ریڈی ایس پی محبوب آباد کا تبادلہ کرکے ایس پی وقار آباد مقرر کیا گیا ہے ۔ کے آر ناگراجو ایس پی سی آئی ڈی کا تبادلہ کرکے کمشنر پولیس نظام آباد مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈی ادئے کمار ریڈی ڈی سی پی منچریال کا تبادلہ کرکے ایس پی عادل آباد مقرر کیا گیا ہے ۔ کے سریش کمار جو پوسٹنگ کے منتظر تھے ایس پی آصف آباد مقرر کئے گئے ہیں۔ سی ایچ پروین کمار جو پوسٹنگ کے منتظر تھے ایس پی نرمل بنائے گئے ہیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج