چین کے صوبہ ہوبئی میں مسلسل 29 ویں روز بھی کورونا کا کوئی نیا کیس نہیں ۔

ہرچند کہ دنیا کے تقریبا سبھی ممالک اس وقت کورونا بحران سے دوچار ہیں اور ہر روز اس سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہو رہی ہیں تاہم اس حوالے سے ایک اچھی خبر بھی سامنے آئی ہے۔
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کی رپورٹ کے مطابق وسطی چین کے صوبہ ہوبئی میں مسلسل 29 ویں روز بھی کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔
ریجنل ہیلتھ کمیشن نے آج اتوارکے روز کہا کہ ہوبئی میں جو ایک وقت میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر چینی صوبہ تھا 4 اپریل سے مسلسل 29 دن تک کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں